بیجنگ ،21جولائی (رائٹر)چین کے صدر شی جنپنگ نے مسلم اکثریت والے مغربی چین کی ایک مسجد کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کے مسلمانوں کو سماجی بھائی چارے کوفروغ دینا چاہیے اور غیر ملکی دہشت گردوں کو ملک میں علحیدگی پسندی کو فروغ دینے سے روکنا
چاہیے۔
چین میں تقریباً دو کروڑ 10لاکھ مسلمان رہتے ہیں جو پرتشدد مغربی صوبے ژنجیانگ سے ہوئی تک پھیلے ہوئے ہیں۔
چین کا آئین مذہبی آزادی کی گارنٹی دیتاہے لیکن انسانی حقوق گروپوں کا کہنا ہے کہ برسر اقتدار کمیونسٹ پارٹی مذہبی سرگرمیوں پر پابندی لگاتی ہے